Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو سندھ میں بڑا سیاسی دھچکہ پہنچادیا

پی ٹی آئی سندھ کے سابق صدر نادر لغاری کی آصف علی زرداری سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

جمعرات 23 فروری 2017 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو سندھ میں بڑا سیاسی دھچکہ پہنچایا ہے اور پی ٹی آئی سندھ کے سابق صدر نادر لغاری سابق صدر آصف زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے کراچی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق نادر لغاری نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے گزشتہ روز نبیل گبول نے بھی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات