حکومت سندھ نے سیکریٹری کچی آبادی نواز شیخ کا تبادلہ کرکے منظور عباس رضوی کو نیا سیکریٹری کچی آبادی تعینات کردیا

جمعرات 23 فروری 2017 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) حکومت سندھ نے سکریٹری کچی آبادی نواز شیخ کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ منظور عباس رضوی کو نیا سکریٹری کچی آبادی تعینات کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جمعرات کو ایک نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا۔ نواز شیخ کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے محکمہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :