میاں محمود الر شید کا پنجاب بھر میں رینجر ز کو اختیارات دینے کا مطالبہ

جمعرات 23 فروری 2017 21:45

میاں محمود الر شید کا پنجاب بھر میں رینجر ز کو اختیارات دینے کا مطالبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے پنجاب بھر میں رینجر ز کو اختیارات دینے کا مطالبہ کر دیا، جزوی آپریشن سے دہشت گردی کا ناسور ختم نہیں ہوگا، اسکے لئے رینجر ز کو پورے صوبے میں مکمل اختیارات کے ساتھ ساتھ پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح ہسپتال میں ڈیفنس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میاں محمود الر شید نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ملک کیلئے ناسور ہے اور دہشت گرد واقعات کا تسلسل نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دہشت گردوں کو با آسانی کارروائیاں کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ پنجاب میں سب اچھا نہیں، ایک ہفتے کے دوران دو بڑے سانحہ پیش آئے، اور حکمرانوں کی سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور ملک کا وزیر اعظم بیرونی دورے پر ترکی جا بیٹھے ہیں، قوم حکمرانوں کے مکروہ چہرے پہنچاننے کے ساتھ ساتھ یہ بھی جان چکی ہے کہ وزیراعظم سچ چھپارہے ہیں، پا نا مہ کیس میںسپریم کورٹ کے بینچ پرمکمل اعتمادہے،امیدہے فیصلہ جب بھی آئے گاسچ پرآئیگا، عدالتی فیصلے سے انصاف کانیاسورج طلوع ہوگا اور تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہدجاری رہیگی۔

متعلقہ عنوان :