وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ،صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ

اجلاس میں ڈیفنس کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘وزیر اعلی کی ہدایت

جمعرات 23 فروری 2017 21:45

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ،صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میںصوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا- اجلاس میں ڈیفنس کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائی- انہوںنے کہا کہ ڈیفنس میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے -لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکورٹی انتظامات کوفول پروف بنایا جائے اورکومبنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائی-انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائی-انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائی- صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، لیفٹیننٹ کرنل(ر) سردار محمد ایوب، جہانگیر خانزادہ ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :