Live Updates

میرا سندھ سے الیکشن لڑنا سندھ میں بیٹھے بادشاہوں کے سومناتھ کو کھلا چیلنج تھا ، مخدوم شاہ محمود قریشی

سندھ کے بیٹوں نے ہمت نہیں ہاری اور مجھے ایک لاکھ کے قریب ووٹ دیئے سندھ کی تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے سندھ کے لوگ تیارہوجائیں تحریک انصاف اب ہر گلے محلے میں عمران خان کا پیغام لیکر پہنچے گی ، حلیم عادل شیخ

جمعرات 23 فروری 2017 21:45

میرا سندھ سے الیکشن لڑنا سندھ میں بیٹھے بادشاہوں کے سومناتھ کو کھلا ..
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری حکومتی مشینری ایک خاندان کی چوری بچانے پر لگی ہوئی ہے۔ شریف خاندان پاناما کیس کے جال میں پھنس چکا ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ قوم کے اربوں روپے لوٹنے والے بہت جلد پابند سلاسل ہوں گے۔ اب وہ زمانہ گزر گیا کہ چھوٹے چور جیلوں اور بڑے چور ایوانوں میں ہونگے۔

یہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب بڑے چور جیلوں میں ہوں اور انصاف سب کے لئے برابر ہو۔ پاناما لیکس کا فیصلہ تاریخی ہوگا اور چور حکمرانوں کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگا۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ضلع تھر پارکر کے تحصیل چھاچھرو میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اپنی چوری بچانے کے لئے ملکی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

غریب قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے نیب ، ایف بی آر، ایف آئی اے اور دیگر تمام ادارے صرف حکمرانوں کی جی حضوری میں وقت گزار رہے ہیں ۔چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس میں حکمرانوں کی اربوں روپے کی چوری کے ایشو کو عوام میں مسلسل زندہ رکھا اور تحریک انصاف کی کاوشوں سے ہی اعلیٰ عدلیہ نے ایکشن لیا ۔سارے ادارے شریف خاندان کی نوکر ی کر رہے ہیں ۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کا رویہ انتہائی شرمناک تھا ۔شریف خاندان گزشتہ 30سالوں سے برسر اقتدار ہیں لیکن ان کے اقتدار کا مقصد صرف پیسے بنانا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ باریاں لینے والے حکمران ہوش کے ناخن لیں اب عوام سمجھدار ہو گئی ہے آئندہ مک مکا کی سیاست کو چلنے نہیں دیں گے۔ سندھ کے غریب ہاری اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے اس فرسودہ اور کرپشن زدہ نظام کے خلاف چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا پیپلز پارٹی کو وفاق کی جماعت کہنے والے سن لیں کے پیپلزپارٹی صرف سندھ تک محدود ہوگئی ہے اور آئندہ انتخابات میں سندھ سے بھی ان کا صفایہ ہوجائے گا سندھ کی مظلوم عوام ان کے ظلموں سے اب تھک چکے ہیں مظلوم عوام پر مزید ظلم نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھاچھرو میںگوٹھ ارباب کی ڈھانی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے نام نہاد لیڈروں پر اس وقت لرزا طاری ہوگیا تھا جب میں نے سندھ سے الیکشن لڑا تھا میرا الیکشن لڑنہ زرداری کے سومناتھ کو کھلا چیلنج تھا اس وقت کے دبائو کے باوجود سندھ کے بیٹوں نے مجھے نوے ہزار سے زیادہ ووٹ دیئے اور دھاندلی کے ذریعے مجھے سندھ کی نمائندگی سے محروم کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر سندھ کی عوام کی محرومیاں دور کردے گی سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی باقیات کی بے حرمتی پر پورا پاکستان رنجیدہ ہے یہ بات سندھ حکومت کی انسانیت دوستی اور عوام سے محبت کے دعوں کی نفی ہے سندھ حکومت کے اس اقدام سے سندھ حکومت کی قلی کھل گئی ہے سندھ کی ترقی کا شور مچانے والے اندرون سندھ آکر دیکھیں یہاں دور دور تک کوئی ہسپتال تو کیا ڈسپنسری بھی نہیں ہے تھر پارکر کی عوام ابھی تک جوہڑوں میں جانوروں کے ساتھ پانی پینے پر مجبور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کو اب مزید گھبرانے کی ضرورت نہیں تحریک انصاف سندھ میں قدم رکھ چکی ہے عوام زرداری پارٹی سے نجات چاہتی ہے سندھ کارڈ پیپلزپارٹی کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے ، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے سندھ کی مظلوم و محکوم عوام تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے انہوں نے اپنے خطاب میں دہشتگردی کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے دشمن ملک کی جڑیں کمزور کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پہلے سے موقف رہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے لگتا ہے حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی پر گامزن ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت کو مخلصانہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کی اکہ اے پی سی میں طئہ کردہ سفارشات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے اور اس حوالے سے قومی قیادت کو ایک بار پھر اعتماد میں لیا جائے ,جلسے سے حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے پیپلزپارٹی کو اب سندھ کارڈ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے پیپلزپارٹی کی کشتی میں زیادہ لوگ سوار ہورہے ہیں جسے ایک دن ڈوبنا ضرور ہے شاہ محمود قریشی کے دورے سے پی ٹی آئی میں ایک نئی جان پیدا ہوچکی ہے ۔

اس موقع پر ایم این اے لال مالہی ، کاظم علی شاہ ، جئے پرکاش اکرانی ، عمران قریشی ، امین اللہ موسی خیل اور دیگر بھی موجود تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات