دبئی سے آنے والے مسافر کے سامان سے شراب برآمد

جمعرات 23 فروری 2017 21:41

ملتان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) کسٹم اہلکاروں نے دبئی سے گزشتہ شام ملتان پہنچنے والی فلائٹ کے مسافر کے سامان سے شراب کی دوبوتلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے بتایا کہ مسافر اپنے ’’ہینڈ کیری‘‘میں شراب کی بوتلیں لایا تاہم سامان کی چیکنگ پر کسی نے بھی اس کی ملکیت قبول نہیں کی تاہم کسٹم حکام نے اس کی رپٹ درج کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :