کسٹم کے زیرقبضہ گاڑیاں ومتفرق سامان ایک کروڑ روپے سے ز ائد میں نیلام

جمعرات 23 فروری 2017 21:41

ملتان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان کے زیرقبضہ تین گاڑیاں اوردیگر متفرق سامان یہاں ایک کروڑ روپے سے زائد میں نیلام کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نیلامی کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمعید کانجو نے کی جبکہ نیلام ہونے والی تین گاڑیوں کے علاوہ دیگر سامان میں گاڑیوں کے پرانے انجن اورکمپریسر وغیرہ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :