کراچی، ایم کیوایم کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی نااہلی سے متعلق دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت

ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی علالت کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی

جمعرات 23 فروری 2017 21:37

کراچی، ایم کیوایم کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی نااہلی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے ایم کیوایم کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی نااہلی سے متعلق مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی علالت کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماعت کے دوران رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف ،آصف حسنین سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے جواب داخل نہیں کیا گیا۔درخواست گزار مولوی اقبال حیدرکا کہناتھا کہ متحدہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی وسینیٹرز الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کے سہولت کار ہیں۔متحدہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی وسینیٹرز الطاف حسین کے حلف یافتہ ہیں نااہل قرار دیاجائے۔#