فتح جنگ ،معروف سیاسی دھڑے ماجھیا گروپ کے سربراہ کا صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان

جمعرات 23 فروری 2017 21:37

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) فتح جنگ علاقے کے معروف سیاسی دھڑے ماجھیا گروپ کے سربراہ چیئرمین یونین کونسل سردار ممتاز حسین ماجھیا نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا پارٹی ٹکٹ پہلی ترجیح ہے ورنہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا پارٹی نے تین مرتبہ میرٹ اور عوامی توقعات کے برعکس فیصلے کر کے ہمیں نظر انداز کیا ان خیالات کا اظہارانھوں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عام انتخابات ، بیت المال کی چیئرمین شپ ، ضلع کونسل کی چیئرمینی کیلئے عوام کی توقعات کے برعکس اور میرٹ سے ہٹ کر فیصلے کیئے گئے ہر بار ہمارے گروپ اور دھڑے کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے ہمارے ووٹر سپورٹر مایوس ہوئے سردار ممتاز حسین ماجھیا نے کہا کہ ہمارے گروپ سے سیاسی مفادات تو حاصل کئے گئے لیکن ہمیشہ ہمیں نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے گروپ کے دوستوں کے پرزور اصرار پر میں نے جنرل الیکشن میں صوبائی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے پہلی ترجیح مسلم لیگ ن کا پارٹی ٹکٹ ہو گا جس کے امکانات سابقہ تلخ تجربوں کی وجہ سے کم ہیں کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا مردم شماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ الیکشن میں تحصیل فتح جنگ کیلئے صوبائی اسمبلی کی الگ نشست بھی بن جائے گی تاہم جو بھی صورتحال ہوئی آزاد حیثیت سے الیکشن ضرور لڑوں گا