ایم کیو ایم پاکستان کی لاہور کے علاقے ڈیفنس میں بم دھماکہ کی مذمت اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت

جمعرات 23 فروری 2017 21:33

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر و ایم پی اے راشد خلجی و اراکین ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ مذمت اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایسے درندہ صفت لوگ انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں اور ہمارے سیکیورٹی ادارے ان دہشت گردوں کو انشاء اللہ بہت جلد نشان عبرت بنادیں گے تاکہ کوئی دھشت کرد ہمارے پاک وطن کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی اس طرح کی بذدلانہ کارروائیوں سے ہماری قوم کے حوصلے پشت نہیں ہو نگے اور ہماری دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی انہوں نے مزید کہاکہ ہم متحد رہتے ہوئے اپنے پاک وطن کے خلاف ہونے والی ہر ناپاک سازش کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہاکہ باطل قوتیں کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتی کیونکہ پاکستانی قوم جرات ،بہادری اور قربانیوں کا نام ہے جو کہ اپنے پاک وطن کے تحفظ کیلئے ہر قربانی اور جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔