حضرت لعل شہباز قلندردرگاہ کی سکیورٹی موثر بنانے کے لئے پولیس کی نفری اور پٹرولنگ میں اضافہ کیا ہے، کمشنر ساجد جمال ابڑو

ْ

جمعرات 23 فروری 2017 21:33

حضرت لعل شہباز قلندردرگاہ کی سکیورٹی موثر بنانے کے لئے پولیس کی نفری ..
حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) حیدرآباد ڈویژن کے نئے ڈویژنل کمشنر ساجد جمال ابڑو نے کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے پولیس کی نفری اور پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے اور شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں اضافہ اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری ا قدامات بھی کیے گئے ہیںوہ قلندر شہباز کی درگاہ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے اس سے قبل کمشنر حیدرآباد نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر جامشورو منور علی مہیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے کمشنر حیدرآباد کو دھماکے کے متعلق بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر ہونے والا دھماکا نہایت افسوس ناک ہے جس کی وجہ سے کئی معصوم لوگوں کی جانیں گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درگاہ کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے ملٹی لیئر سکیورٹی کا نظام تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت درگاہ کے اندر ہر آنے جانے والے لوگوں کو چیک کیا جائے گااور مشکوک افراد کو دور سے نظر میں رکھا جا سکے گاانہوں نے کہا کے سیہون شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے موثرا نتطامات کئے جا رہے ہیں اور پولیس کی تعداد میںاضافہ کر کے گشت بڑہایا جائے گاڈویژنل کمشنر نے کہا کے اس وقت مختلف مقامات پر 40 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے بھی ایک اعلی سطح کا اجلاس ہو چکا ہے جبکہ تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل تحقیقاتی ٹیم مزا ر سے تمام شواہد جمع کر کے اپنے ساتھ لے گئی ہے جبکہ ثبوتوںکی بنیاد پر تمام چیزوں کا فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ، اور ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے کمشنر نے مزید بتایا کے جب تک مکمل سکیورٹی پلان نافذ نہیں ہوگا تب تک ایک دروازے کے علاوہ باقی داخلی دروازے بند رکھے جائیں گے شہر کے تمام گیسٹ ہائوس اور مسافر خانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا انہوں نے کہا کے ہم سیہون دھماکے میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :