مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو25مارچ کوصوبے بھر سے بلدیاتی نمائندوں کو بلا کر عبدالستار ایدھی چوک پر دھرنادیاجائیگا

آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلز ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس

جمعرات 23 فروری 2017 21:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلز ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو25مارچ کوصوبے بھر سے بلدیاتی نمائندوں کو بلا کر عبدالستار ایدھی چوک پر دھرنادیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلز ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جمیل احمد مشوانی ،غلام مصطفی شاہوانی ،جلات خان اختر زئی اور دیگر کاکہناتھاکہ بلدیاتی یونین کے سطح پر اختیارات ،فنڈز ودیگر انتظامی امور میں 18ویں ترمیم کے برعکس اقدامات کے خلاف ستمبر2015میں احتجاج شروع کیا جس کاسلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ،جنوری 2016میں اپنی آواز کو اسلام آباد کے ایوانوں تک پہنچانے کیلئے صوبے بھر سے نمائندہ کارواں ریلی گئی جہاں سیاسی پارٹیوں کے سیاسی لیڈران سے ملاقاتیں کی گئی جنہوں نے بلدیاتی نمائندوں کے موقف کی بھرپورتائید کرتے ہوئے ہمارے مسئلے کو ایوان بالا میں اٹھانے اور سینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی ،سینیٹرعثمان خان کاکڑ ،سینیٹر سراج الحق اور دیگر نے ہمارے مطالبات کو جائز قراردیتے ہوئے انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ،اس کے علاوہ ہم نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب اور قومی اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایامگر کوئٹہ پہنچنے پر ابھی تک ان سے صوبائی حکومت کی جانب سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا ،انہوں نے الزام عائد کیاکہ اعلان کردہ آسامیوں پر سفارش کے ذریعے لوگوں کو تعینات کیاجارہاہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات فوری طور پرتسلیم نہ کئے گئے تو صوبے بھر سے ہزاروں بلدیاتی نمائندوں کو کوئٹہ بلا کر عبدالستار ایدھی چوک پر مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیکر حکومتی مشینری کو جام کردیںگے جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔