کوئٹہ ‘ اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ‘بھاری مقدارمیں منشیات برآمد‘ ملزم گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 21:28

کوئٹہ ‘ اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ‘بھاری مقدارمیں منشیات برآمد‘ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمدکرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اے این ایف کوئٹہ نے بلیلی چیک پوسٹ، کوئٹہ کے قریب کاروائی کرتے ہو ے کراچی کے رہائشی نجیب اللہ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، جسکے سامان کی تلاشی کے دوران 7.5 کلو گرام چرس برآمدہوئی ۔اے این ایف ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :