کرپشن اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ ہی پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، انور گجر،رزاق باجوہ

جمعرات 23 فروری 2017 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ( اطلاعات ) محمد انور گجر ، کراچی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر رزاق باجوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ نیشنل فرنٹ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں ردالفساد آپریشن شروع کرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور چیف آف آرمی اسٹاف سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام دشمن دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ملک و قوم چوروں لٹیروں ، کرپٹ حکمرانوں اور سیاست دانوں کے خلاف بھی اندھا دھن آپریشن کرکے ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں ۔

ان ملک کے لٹیروں اور کرپٹ افراد کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات بنائے جائیں ۔ عوام دشمن کرپٹ حکمرانوں اور دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرکے ملک کو بچانے کی بے حد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اس آپریشن سے کرپشن میں ملوث اسمبلیوں میں بیٹھے سیاست دانوں کی پرواہ کیے گئے آپریشن کیا جائے ۔ فوجی عدالتیں ایوانوں میں بیٹھے کرپٹ سیاست دانوں سے پوچھ کر نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی رائے سے بنائی جائیں کیونکہ اسمبلیوں میں بیٹھے حکمران قوم کے نمائندے نہیں بلکہ یہ لوگ پاکستان پر زبردستی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر مسلط کیے گئے ہیں ۔

پاک فوج کے اس آپریشن سے ملک کا بچہ بچہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ فوجی عدالتو کی مخالفت کرنے والے چند مفاد پرست سیاست دان دہشت گردوں کے سہولت کار ہی نہیں بلکہ کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایوانوں میں بیٹھے دہشت گردوں کے حمایت یافتہ اور کرپٹ لوگوں سے اجازت لے کر یہ مشن کبھی بھی آگے نہیں بڑھے گا اور نہ ہی کوئی ایسا آپریشن کامیاب ہو گا اور نہ ہی کبھی پاکستان کے عوام کے سکھ کا سانس لے سکیں گے اور نہ ہی ملک سے کرپشن ختم ہو گی ۔ کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ ہی پاکستان میں ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ کرپشن کی رقم ہی جرائم پیشہ افراد کو مجرم بنا کر جرائم کرنے پر مجبو رکرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :