لاہورمیں ہونے والا بم دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،سید مصطفی کمال

جمعرات 23 فروری 2017 21:23

لاہورمیں ہونے والا بم دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،سید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) پاک سر زمین پار ٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے لاہو ر کی ڈیفنس مارکیٹ میں بم دھماکے پر سخت ترین الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں ہونے والا بم دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف تمام تر سیاسی مصلحتوں اور مفاہمتوں سے بالاتر ہو کر فوری ایکشن لینا اس وقت قومی ترجیح ہے، انہو ں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پیچھے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اور ریاست کے تمام ادارے بھرپور کاروائی کر کے دہشتگردوں، سہولت کاروں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں ۔انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افرادکے لئے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔