معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسان کہلائے جانے کے بھی مستحق نہیں‘ انھیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا

گورنر سندھ کی لاہور بم دھماکہ کی مذمت ‘قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم

جمعرات 23 فروری 2017 21:23

معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسان کہلائے جانے کے بھی مستحق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے لاہور بم دھماکہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسان کہلائے جانے کے بھی مستحق نہیں، انھیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ دیار غیر کے اشارے پر ملک میں دہشت پھیلانے والوں کو کہیں بھی چھپنے کی جائے پناہ نہیں ملے گی ، قانون نافذ کرنے والے ادارے انھیں ڈھونڈ نکالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :