اسلام آباد، غیر ملکی ادارے کی ملازم خاتون کو دھمکیاں دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 23 فروری 2017 21:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) غیر ملکی ادارے میں کام کرنے والی خاتون کو دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سیکرٹریٹ کو اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین میں کام کرنے والے شخص جوہرن نے بتایا کہ زمرد جواد نامی شخص دفتر میں کام کرنے والی خاتون میری لوئس کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ میں تمہیں گاڑی کے نیچے دے کر ہلاک کر دوں گا، اس سلسلے میں ملزم کی جانب سے ایک دھمکی آمیز خط بھی موصول ہوا ہے، پولیس تھانہ سیکریٹریٹ نے زمرد جواد کے خلاف دفعہ506کے تحت مقدمے کا اندراج کرکے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ وقار)

متعلقہ عنوان :