وزیراعظم نواز شریف کا پانامہ کیس پر تبصرہ کرنے سے انکار

جمعرات 23 فروری 2017 21:11

وزیراعظم  نواز شریف کا پانامہ کیس پر تبصرہ کرنے سے انکار
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ کیس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے پانامہ کیس کے حوالے سے وزیراعظم سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ جو کام کرنے آیا ہوں پہلے وہ کرنے دیں اور ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ سوال گول کر گئے۔