پشاور ، انفورسمنٹ کا بورڈ بازار میں چھاپہ ‘ مضر صحت کلیجی اور پائے فروخت کرنے والے دو افغانی گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) ٹائون تھری کے انفورسمنٹ آفیسر ارباب امین حیدر کا بورڈ بازار میں چھاپہ ‘ مضر صحت کلیجی اور پائے فروخت کرنے والے دو افغانی گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناظم ٹائون تھری کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر ارباب امین حیدر نے ڈیمالشن انسپکٹر اقبال خان کے ہمرا بورڈ بازا ر میں کارروائی کرتے ہوئے 25 کلو مضر صحت انڈین کلیجی اور 20 جوڑے انڈین پائے فروخت کرنے والے دو افغانیو ں کو گرفتارکرلیا جبکہ تیسرے افغانی نے بورڈ نہر میں چھلانگ لگائی اور بھاگ گیا جس پر انفورسمنٹ آفیسر نے دو افغانیوں کوگرفتار کرکے انڈین مضر صحت کلیجی اور پائے تلف کردی -

متعلقہ عنوان :