پشاور ،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ’ایجوکیشنل اینڈ کلچرل فیسٹیول ‘ کا انعقاد

اپنے دین کا علم سیکھیں صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام کے غلبہ کے لیے جدو جہد کریں ،کوثر فردوس

جمعرات 23 فروری 2017 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ’ایجوکیشنل اینڈ کلچرل فیسٹیول ‘ کا انعقاد نشترہال پشاور میں کیا گیا۔تقریب میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سابق جنرل سیکرٹری کوثر فردوس اور ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ ظفر نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوثر فردوس نے کہا کہ اپنے دین کا علم سیکھیں اور اس پر فخر کریں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام کے غلبہ کے لیے جدو جہد کریں اپنے دینِ امن کا پیغام لوگوں تک پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آپ کی بھر پور اور پر خلوص جدو جہد ہی ایک اسلامی ریاست کا پیش خیمہ ثابت ہو گی ۔ ڈپٹی ڈائیریکٹرایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (کراچی) حلیمہ ابوبکرنے ’یوتھ امپاورمنٹ ‘ کے موضوع پرپریزنٹیشن پیش کی ۔مقابلہ جات جن میں تقریری ،بیت بازی ،آرٹ (ہاتھ سے بنی ہوئی چیزیں ،ریسائکلنگ ماڈلز ،پینٹنگز )کے مقابلے ہوئے اور پہلی تین پوزیشنز لینے والی طالبات کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈز دیئے گئے ۔ نوجوان خواتین و طالبات نے ان دگرگوں حالات میں نوجوانوں کو راہنمائی دینے کے لیے ایسے پروگرامات کے کیے جانے کی حوصلہ افزائی کی #

متعلقہ عنوان :