راولپنڈی،انسداد منشیات عدالت نے منشیات کے 4 ملزمان کو سزا سنا دی

جمعرات 23 فروری 2017 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری انوار احمد خان نے منشیات کے 4 ملزمان کو سزا سنا دی ، عدالت نے دینہ کے قریب گرفتار مجرم جاوید اقبال کو 18ماہ قید اور پندرہ ہزار روپے جرمانہ،اٹک کے قریب منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار مجرم عبدالرزاق کو1 سال پروبیشن ،دائود خان کو1 سال پروبیشن جبکہ مجرم ذوالقرنین کو بھی1 سال پروبیشن کی سزا سنا دی ہے تمام ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس نے الگ الگ مقدمات درج کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :