بلدیہ گوجرخان کی طرف تجاوزات کے خاتمے کیلئے تین کونسلرز پر مشتمل کمیٹی قائم

جمعرات 23 فروری 2017 21:01

․ گوجر خان۔23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)بلدیہ گوجرخان کی طرف سے شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خاتمے کیلئے تین کونسلروں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی جس کے چیئرمین راجہ ادریس ممبران چوہدری راشد اور چوہدری سہیل ہونگے جو شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالہ سے رپورٹ پیش کریں گے۔