نوشہرہ ، پیر سباق صنوبر کلے کی رہائشی خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیدیا

جمعرات 23 فروری 2017 21:00

ْنوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء)نوشہرہ کے علاقے پیر سباق صنوبر کلے کی رہائشی خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے، ڈاکٹروں نے ماں اور بچوں کی صحت درست قرار دیتے ہوئے انہیں گھر روانہ کردیا۔ گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر سرجن نائلہ منور کے مطابق چاروں بچے میجر اپریشن سے پیدا ہوئے چاروں بچوں کا وزن بھی پورا ہے اور چاروں بچوں اور والدہ صحت مند ہے۔

بچوں کی پیداء ئش پر خاندان میں زبردست خوشیاں منائی گئی۔ مطابق تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پیر سباق کے رہائشی شاہد علی کے ہاں نوشہرہ کینٹ کے نجی ہسپتال میں گزشتہ روز چار بچوں کی پیدائش ہوئی نومولود بچوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ، نجی ہسپتال نوشہرہ کینٹ کی گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر سرجن نائلہ منورکے مطابق ان بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی اور ماںبچے صحت مند ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ نو ماہ سے خاتون کااعلاج کررہی تھی ان کوالٹر اساونڈ سے قبل ہی پتہ چل گیا تھا کہ چار بچے ہیں۔ ابتدا میں بچوں کی ماں کی خون کی کمی کو ادویات سے پورا کیاگیا۔ اور اپریشن کے دوران اس کودو بوتل خون بھی فراہم کریا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے خاتون اوراس کے بچے بالکل ٹھیک ہیں۔ ان کاوزن بھی پورا ہے۔ واضح رہے شاہد علی پہلے ہی ایک بچے اور بچی کے والد ہیں۔زچہ و بچہ کو چوبیس گھنٹے تک انتہائی نگہداشت کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا۔ چاروں بچوں کی پیدائش کی خبر جیسے ہی پیر سباق صنوبر کلے پہنچی تو خوشی کے مارے شاہد علی کے گھر آمڈ ائے۔شاہد علی کے گھر بچوں کودیکھنے کے لیے بچوں اور خواتین کاتانتا بندھا رہا۔ اور لو گ جو ق در جوق ان کے گھر مبارک باد کے لیے آرہے ہیں۔