صوابی ، دشمن سماج عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 2اشتہاریوں سمیت 62 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 21:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) صوابی کی تحصیل رزڑ میں پولیس اور دیگر خفیہ اداروں نے دشمن سماج عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے 2اشتہاری سمیت 62 مشتبہ افراد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد ،جبکہ دوران اپریشن 6غیر رجسٹریشن کرایہ داران اور 2سہولت کار بھی دھرلئے ڈی پی او صوابی کے آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان کی ہدایت پر سرکل رزڑ میں زیر نگرانی ڈی ایس پی بشیر داد ،ایس ایچ او ز کالوخان ہارون ،زاہد ضلعی بھاری پولیس نفری اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اپریشن کی گئی ،دوران سرچ اپریشن علاقہ شیخ جانہ ،شیوہ ،پرمولی ،اسوٹا شریف ،مناگئی ،اسماعیلہ ،باچائی اور دیگر ملحقہ پہاڑی علاقہ کڑہ مار میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی ،دوران چھاپہ زنی 2مجرمان اشتہاری کو گرفتار ، جرائم پیشہ افراد کے سہولت کار 2افراد کو گرفتار کرلیے جبکہ 6غیر رجسٹریشن کرایہ داران کو بھی دھرلئے ،علاوہ ازیں 55مشکوک افراد کو گرفتار کر لئے۔