ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کوہاٹ بس سٹینڈ میں ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کردیا

جمعرات 23 فروری 2017 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء)اڈوں کی حالت زار کی بہتری کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے جمعرات ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کوہاٹ بس سٹینڈ میں ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کردیا اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر کوارنیشن صاحبزادہ محمد طارق ‘ اڈہ منیجر مظہر خان ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی اے رضوان اللہ ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی اے محمدخالداور ٹرانسپورٹ برادری بھی موجود تھے تعمیراتی کاموں میں اڈے کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کیلئے چار دیواری کی تعمیر ‘ نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے نالوں کی تعمیر اور اڈہ کی مکمل فرش بندی ‘ مسافروں کیلئے جدید ا نتظاگاہوں کے قریب صاف پانی کی فراہمی ‘ نئے سٹینڈ اور مسافروں کو ایک چھت تلے معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی کیلئے میگا سپر سٹور ‘ان اور آئوٹ گیٹ کیلئے آہنی گیٹ کی تعمیر ‘اڈے میں گرین بیلٹ کی تعمیر شامل ہیں اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ پشاور کے تمام مسافر اڈوں کو بین الاقومی معیار کے مطابق بنانے کیلئے ضلعی حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے اور وہ براہ راست تمام اڈوں کی تعمیراتی کام کا معائنہ کرینگے اور ہفتہ وار رپورٹ انکو پیش کی جائیگی اور یہ کام چارماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیاجائیگا جبکہ ا گلے ہفتے چارسدہ بس سٹینڈ میں بھی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیاجائیگا -