نواز شریف بھارت سے کونسی تجارت چاہتے ہیں ، بھارت ہمیں دہشتگرد ایکسپورٹ کر رہا ہے

پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن شوکت یوسفزئی کا وزیراعظم نواز شریف کے خطاب پرردعمل

جمعرات 23 فروری 2017 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ نواز شریف بھارت سے کونسی تجارت چاہتے ہیں ، بھارت ہمیں دہشتگرد ایکسپورٹ کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف کے ترکی میں خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ وزیر اعظم کا بھارت کے حوالے سے وضاحتیں قابل افسوس ہے ، بھارت سے تجارت بڑھانے کی وزیراعظم کی خواہش پر حیرت ہے ، پانامہ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی وزراء کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔