پاکستانی قوم دہشتگردوں کے ظلم اور جبر کے سامنے جھکنے سے انکارکرتی رہے گی

پیپلزپار ٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی ڈیفنس لاہوربم دھماکے مذمت

جمعرات 23 فروری 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) سابق صد رمملکت اورپاکستان پیپلزپار ٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے جمعرات کے دن لاہور میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشتگردوں کے ظلم اور جبر کے سامنے جھکنے سے انکارکرتی رہے گی اور ان دہشتگردوںکے خاتمے کویقینی بنانے کے لیے ہرقربانی دیگی۔

(جاری ہے)

معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ فعل ہے۔ انھوں نے دھماکے میں شہیدہونیوالوںکے لیے اعلیٰ درجات ، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کے لئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :