فا ٹا اصلاحات پرکھلے دروازے کو بند نہیں ہونا چاہیے ،فاٹا کو ایک آخری نوآبادیاتی میراث کے طور پر ایف آر سی او ر اسلام آباد کے ایگزیکٹو آرڈر سے نجات کی ضرورت ہے ،پورے ملک کا امن فاٹا میں امن سے مشروط ہے جو افغانستان میں امن کے ساتھ دوبارہ مشروط ہے ، دیگر آپشن کی بجائے انضمام کیاجائے

شہید بھٹو فائونڈیشن کے زیر اہتمام فاٹا اصلاحات سے متعلق سیمینارسے پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر سینیٹر سجاد حسین طوری ، سینیٹر روبینہ خالد ،اخوانزادہ چٹان،ایاز وزیر،افراسیاب خٹک اور دیگر کا خطاب

جمعرات 23 فروری 2017 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) شہید بھٹو فائونڈیشن کے زیر اہتمام فاٹا اصلاحات سے متعلق سیمینار میں مقررین نے کہا ہے کہ فا ٹا اصلاحات پرکھلے دروازے کو بند نہیں ہونا چاہیے ،فاٹا کو ایک آخری نوآبادیاتی میراث کے طور پر ایف آر سی او ر اسلام آباد کے ایگزیکٹو آرڈر سے نجات کی ضرورت ہے ،پورے ملک کا امن فاٹا میں امن سے مشروط ہے جو افغانستان میں امن کے ساتھ دوبارہ مشروط ہے ۔

جمعرات کو یہاں شہید بھٹو فائونڈیشن کے زیر اہتمام فاٹا اصلاحات سے متعلق سیمینار منعقد ہوا ۔جس کی صدارت پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کررہے تھے جس سے فا ٹا سے سینیٹر سجاد حسین طوری ،سینیٹر روبینہ خالد ،اخوانزادہ چٹان،ایاز وزیر،افراسیاب خٹک ،آصف خان ،انیتا محسود نے خطاب کیا جبکہ اس میں بڑی تعداد میں فاٹا کے مختلف قبائل کے نمائندوں ،سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی کے کارکنوں ،تعلیمی اداروں اورمتعلقہ شہریوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹرفرحت اللہ بابرنے کہاکہ فاٹا اصلاحات پر کھلا دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے ۔فاٹا کو ایک آخری نوآبادیاتی وراست کے طور پر ایف آر سی او ر اسلام آباد کے ایگزیکٹو آرڈر سے نجات کی ضرورت ہے ۔پورے ملک کا امن فاٹا میں امن سے مشروط ہے جو افغانستان میں امن کے ساتھ دوبارہ مشروط ہے ۔ سینیٹرفرحت اللہ بابر نے کہاکہ فاٹا میں تبدیلی اسکے اپنے عوام کے ذریعے ہی آسکتی ہے نہ کہ دیگر اداکاروں کے ذریعے جو مجوزہ انضمام پر سیاست کررہے ہیں۔

اس موقع پر سینئر تجزیہ کار ایاز وزیر ایڈوکیٹ نے کہاکہ وسیع تر مفادات اور اختیارات کی روشنی میں ایک علیحدہ صوبے کا مطالبہ زیادہ وزنی ہے ۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سجاد طوری نے اس موقع پر دیگر آپشن کی بجائے انضمام کے آپشن کی تائید کی اور کہاکہ کسی بھی تاخیر کے بغیر کاروائی کی جائے ۔،سینیٹر روبینہ خالد ،اخوانزادہ چٹان،ایاز وزیر،افراسیاب خٹک ،آصف خان ،انیتا محسود نے بھی فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :