صوبہ میں سرمایہ کاری میں اٹلی کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے ، گورنر سندھ

جمعرات 23 فروری 2017 20:59

صوبہ میں سرمایہ کاری میں اٹلی کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے اٹلی قونصل جنرل ڈاکٹر جیانلو کاربا گوٹی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مشترکہ سرمایہ کاری، اقتصادی و معاشی معاہدے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ دو طرفہ سرمایہ کاری سے نئے دور کا آغا ز ہوگا خطہ میں غربت اور بے روزگار ی کے خاتمہ میں مشترکہ سرمایہ کاری انتہائی نا گزیر ہے اس ضمن میں اٹلی کے سرمایہ کار صوبہ سندھ با الخصوص کراچی کے پرکشش اہمیت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ خطہ کے اہم مقام پر ہونے کے باعث کراچی دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح منفرد اہمیت رکھتا ہے یہاں پر امن و امان کی صورتحال بہت بہتر اور فضا بھی سرمایہ کاروں کے لئے نہایت موزوں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کم لاگت تعلیم یافتہ و تجربہ کار ہیومن ریسورس سرمایہ کاری کے لئے پرکشش اہمیت رکھتی ہے دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی طرح اٹلی کے سرمایہ کار بھی اس پر امن، سازگار اور پرکشش ماحول سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔

ملاقات میں اٹلی کے قونصل جنرل ڈاکٹر جیانلو کاربا گوٹی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں مشترکہ سرمایہ کاری سے دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے، اس ضمن میں اٹلی کے سرمایہ کار صوبہ سندھ باالخصوص کراچی کے مختلف شعبوں توانائی، انفرااسٹرکچر، زراعت سمیت دیگر میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :