لاہور ڈیفنس دھماکے کے بعد فیس بک نے پاکستانی صارفین کیلئے سیفٹی چیک فیچر فعال کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 فروری 2017 20:44

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری2017ء) لاہور ڈیفنس دھماکے کے بعد فیس بک نے پاکستانی صارفین کیلئے سیفٹی چیک فیچر فعال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کے بعد فیس بک کی جانب سے پاکستانی صارفین کیلئے خصوصی اقدام اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک نے پاکستانی صارفین کیلئے سیفٹی چیک فیچر فعال کر دیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے دوست احباب کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :