سانحہ لاہورڈیفنس:وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبےمیں کومبنگ آپریشن تیزکرنےکی ہدایت

وزیراعلیٰ کوڈیفنس دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش،لاہورسمیت پنجاب بھرمیں سیکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنایاجائے۔شہبازشریف کی امن وامان سے متعلق اجلاس میں ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 فروری 2017 20:16

سانحہ لاہورڈیفنس:وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبےمیں کومبنگ آپریشن تیزکرنےکی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری2017ء) :سانحہ لاہورڈیفنس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے میں کومبنگ آپریشن تیزکرنے کی ہدایت کردی ہے،وزیراعلیٰ کوڈیفنس میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ بھی پیش کردی گئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنایا جائے۔ آج لاہوردھماکے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صوبے بھرمیں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزرارانا ثناء اللہ ، لیفٹیننٹ کرنل(ر) سردار محمد ایوب، جہانگیرخانزادہ ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب پولیس اورسیکرٹری داخلہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔اس موقعہ پراجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کےجان و مال کے تحفظ کیلیے ہر ضروری اقدام کیا جائے۔ انہوں نے واقعے کی ہر پہلو سےتحقیقات کرکےجامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :