کیسکوخضدارسرکل میں نادہندگان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ، سپرنٹنڈنگ انجینئر کاکھلی کچہری سے خطاب

جمعرات 23 فروری 2017 20:01

کوئٹہ۔23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) خضدارسرکل کے تحت صارفین کے لئے نوشکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سپرنٹنڈنگ انجینئرمجیب مری نے کیسکونوشکی ڈویژن سے متعلقہ صارفین کی شکایات سنیں اوراُن کے حل کے لئے موقع پراحکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایگزیکٹوانجینئرنوشکی ڈویژن شبیراحمدمستوئی ،ریونیوآفیسراورسب ڈویژنل افسران بھی موجودتھے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوخضدارسرکل مجیب مری نے اس موقع پرکہاکہ صارفین اپنے ذمہ بجلی کے بل بروقت اداکریں اورتمام نادہندگان اپنے بقایاجات فوری طورپرجمع کرائیں بصورت دیگراُن کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے گی اوربجلی منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاوربرقی آلات بھی اُتارکرقبضہ میں لئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کیسکوافسران اورملازمین کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کی خدمت کواپناشعاربنائیں اوراُن کے شکایات کابروقت ازالہ کیاجائے ۔

اس موقع پر ایکسئن کیسکونوشکی ڈویژن شبیراحمدمستوئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ نادہندہ صارفین کے خلاف آپریشن جاری ہیں نادہندگان کے متعدد ٹرانسفارمرزاُتارلئے گئے ہیں نیزگھریلو،تجارتی اورزرعی صارفین کے ذمہ بقایاجات کے حصول کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرنے غیرتسلی بخش کارکردگی پرمتعلقہ افسران و ملازمین کی جواب طلبی بھی کی۔ اس موقع پرمجیب مری نے نوشکی ڈویژن میںکیسکوملازمین سے ریکوری اور موبائل میٹرریڈنگ کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کیں۔