جنگلات کی کٹائی میں ملوث جعلی نیب افسر سمیت 11افراد گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 20:01

ملتان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) نیب ملتان کے بروقت تعاون اورکوشش سے رحیم یارخان پولیس نے جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث نیب کے جعلی افسر عبدالوحیداور دیگر10افراد کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

نیب ملتان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رحیم یارخان کے سب ڈویژن عباسیہ جنگلات کی طرف سے نیب ملتان کو دفعات417/511،148/149 اور 379/506-Bکے تحت درج ہونے والے مقدمہ نمبر44/2017 کے متعلق معلومات فراہم کی گئی تھیں جس پر نیب ملتان نے فوری کاروائی کرکے رحیم یارخان پولیس کے ذریعے نیب کے جعلی افسر عبدالوحید اور دیگر10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ ملزمان اپنے آپ کو نیب کے اہلکار ظاہر کرکے جعلی ریکارڈ کے ذریعے غیرقانونی طورپر جنگلات کی لکڑی کاٹنے میں ملوث تھے۔انہوںنے موقع پر جعلی سائن بورڈز بھی آویزاں کیے ہوئے تھے۔ان ملزمان کے علاوہ اعجاز حسین کاظمی،اختر محمود،سید وسیم عباس اورحماد کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس چھاپے مارے ۔نیب ملتان کرپٹ عناصر کے خلاف ہروقت چوکس ہے اورمذکورہ افراد کا نیب کے کسی افسر سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :