محکمہ زکوة وعشر پانچ مستحق لوگوں میں آٹو رکشہ تقسیم کرے گا

جمعرات 23 فروری 2017 20:01

ملتان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)محکمہ زکوة وعشر ملتان ’’آٹو رکشہ سکیم‘‘ کے تحت پانچ مستحق لوگوں کو آٹو رکشہ تقسیم کرے گا۔ڈسٹر کٹ آفیسر زکوة وعشر اسماعیل سیال نے ’’اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آٹو رکشہ حاصل کرنے کیلئے مستحق افراد 28فروزی تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست جمع کرانے کیلئے کم ازکم ایک سال پرانا ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔درخواستیں وصول ہونے کے بعد انٹرویوز کے ذریعے سلیکشن ہوگی اور پھرقرعہ اندازی کے ذریعے پانچ لوگوں کوآٹو رکشہ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے گھر کے اخراجات پورے کرسکیں۔آٹو رکشہ حاصل کرنے والے افراد ہرہفتے زکوة کے دفتر آکر اپنے آٹورکشہ کامعائنہ کرائیں گے۔