ضلع ڈیرہ غازیخان میں قرات کے مقابلے 25فروری سے شروع ہوں گے

جمعرات 23 فروری 2017 20:01

ڈی جی خان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں قرات کے مقابلے 25فروری سے شروع ہوں گے ․ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری / فوکل پرسن شوکت علی شیروانی نے کہا ہے کہ 25فروری کو تحصیل سطح اور 27فروری کو ضلعی سطح کے مقابلے ہوں گے ․ شیڈول کے مطابق 25فروری کو تحصیل ڈیرہ غازیخان کے لڑکوں کے مقابلے گورنمنٹ جامع ہائی سکول ڈیرہ غازیخان او رطالبات کے مقابلے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سٹی ڈیرہ غازیخان میں ہوں گے ․ اسی طرح تحصیل کوٹ چھٹہ میں طلبائوطالبات کے مقابلے بوائز و گرلزہائر سکینڈری سکول کوٹ چھٹہ اور تحصیل تونسہ کے مقابلے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول اور بوائز ہائی سکول تونسہ شریف میں منعقدہوں گے ․ شوکت علی شیروانی نے بتایاکہ ضلعی سطح پر گرلز ہائی سکول نمبر 1ڈیرہ غازیخا ن میں طالبات اور گورنمنٹ جامع ہائی سکول ڈیرہ غازیخان میں مقابلے ہوں گے ․ انہوںنے بتایاکہ مقابلوں میں طلبائوطالبات کے علاوہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے عوام بھی حصہ لے سکیں گے ․ مزید معلومات کیلئے ڈی ای او سکینڈری کے دفتر سے رجوع کیاجاسکتا ہے ۔