لاہور ڈیفنس دھماکہ بارود کی بجائے سلنڈرز پھٹنے کے باعث ہوا: انسداد دہشت گردی پولیس پنجاب کی رپورٹ

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 فروری 2017 19:59

لاہور ڈیفنس دھماکہ بارود کی بجائے سلنڈرز پھٹنے کے باعث ہوا: انسداد ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری2017ء) انسداد دہشت گردی پولیس پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ڈیفنس دھماکہ بارود کی بجائے سلنڈرز پھٹنے کے باعث ہوا۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے انسداد دہشت گردی پولیس پنجاب کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ دہشت گردی کی کاروائی نہیں تھی۔ دھماکہ سلنڈرز پھٹنے کے باعث ہوا۔ ھس ریسٹورنٹ میں دھماکہ ہوا وہاں 7 سے 8 سلنڈر گزشتہ رات لائے گئے تھے۔ صبح ٹائلیں لگاتے ہوئے گرائنڈر کی چنگاریوں سے سلنڈر پھٹ گئے۔

متعلقہ عنوان :