آرمی چیف کاسیاچن کادورہ،گیاری میں یادگارشہداء پرپھول بھی چڑھائے

مشرقی بارڈرپرچیلنجزکابھرپورجواب دینےکیلئےتیارہیں،شدید موسمی مشکلات میں فوجی جوانوں کاعزم اورحوصلہ قابل دیدہے،گلگت بلتستان کےحقوق کےتحفظ کیلئےفوج تعاون کرتی رہیگی۔جنرل قمرجاوید باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 فروری 2017 19:52

آرمی چیف کاسیاچن کادورہ،گیاری میں یادگارشہداء پرپھول بھی چڑھائے
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری2017ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج سیاچن کادورہ کیا،آرمی چیف نے گیاری میں یادگارشہداء پرپھول بھی چڑھائے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گومااورگلگت میں فوجی جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے حوصلے اورجذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی نوجوانوں کا سیاچن میں شدید موسمی مشکلات میں عزم اور حوصلہ قابل دید ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشرقی بارڈرپرچیلنجزکابھرپورجواب دینے کیلئے تیارہیں۔داخلی سکیورٹی چیلنجزکے باوجودبیرونی خطرات سے غافل نہیں ہیں۔ہماری آزادی شہداء کی قربانیوں کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سے بڑی اور کوئی سعادت نہیں ہے۔پاک فوج کے سپہ سالارنے گلگت بلتستان کے عمائدین سے ملاقات کے دوران کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کے تحفظ کیلئے فوج تعاون کرتی رہے گی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے ہمراہ اس موقعہ پرکورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضابھی تھے۔

متعلقہ عنوان :