رواں سال چین کی معاشی ترقی میں کمی‘جی ڈی پی کا تناسب 6.64رہنے کا امکان

جمعرات 23 فروری 2017 19:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) رواں سال چین کی معاشی ترقی میں کمی ہوگی جبکہ جی ڈی پی میں بھی نمو کا تناسب 6.64رہے گا جوکہ 0.06فیصد گذشتہ برس کم ہے۔جمعرات کو چین سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق رواں سال چین کی معاشی ترقی میں کمی ہوگی جبکہ جی ڈی پی میں بھی نمو کا تناسب 6.64رہے گا جوکہ 0.06فیصد گذشتہ برس کم ہے۔یہ رپورٹ ژیامن یونیورسٹی اور شہنوا کی اکنامک انفارمیشن ڈیلی کے متعلقہ سیمینار میں جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

اس میں کہا گیا کہ اعلیٰ عہدیداران کو جی ڈی پی کی نمو کا تناسب 6.5فیصد رکھنے کیلئے سرمایہ کاری کے بنیادی ڈھانچہ میں 20فیصد زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ژیامن یونیورسٹی میں مائیکرو اکنامک کے پروفیسر لوشین گرانگ نے کہا کہ چین کی معاشی ترقی میں ایک موجودہ مسئلہ سرمایہ کاری کا اچانک رک جانا ہے،اس کی بڑی کمی کی وجہ پرائیویٹ سیکٹر کا سرمایہ کاری نہ کرنا ہے اس طرح پیداواری صلاحیت کی انتہا اور سپلائی کا نہ ہونا بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :