نائجیریا میں دو جرمن ماہرین آثار قدیمہ اغوا

جمعرات 23 فروری 2017 19:38

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) نائجیریا کے شمالی حصے میں دو جرمن شہریوں کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق نائجیریا کی ریاست کاڈونا کی پولیس کے سربراہ عثمان علیو نے بتایا کہ ان جرمن ماہرین آثار قدیمہ کو بدھ کے روز اغوا کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ جرمن باشندے نائیجیرین نیشنل کمیشن فار میوزیم اینڈ مونامنٹس کے ساتھ مل کر اس ریاست میں آثار قدیمہ پر کام کر رہے تھے۔ پولیس سربراہ کے مطابق مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کے دوران نائجیریا کا ایک شہری ہلاک بھی ہوا۔

متعلقہ عنوان :