سیالکوٹ ‘ڈھکنی کے ذریعے ایران سے ترکی کی سرحد پار کرنے والے 20پاکستانیوں کو گرفتار کرکے ڈیپورٹ کردیا گیا

ایف آئی اے نے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے حراست میں لیکر انسانی سمگلروں کیخلاف تحقیقات شروع کردی

جمعرات 23 فروری 2017 19:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) ڈھکنی کے ذریعے ایران سے ترکی کی سرحد پار کرنے والے 20پاکستانیوں کو گرفتار کرکے ڈیپورٹ کردیا گیا۔ ایف آئی اے نے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے حراست میں لیکر انسانی سمگلروں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی۔ حراست میں لے گئے تمام افراد کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے۔ او ر ایجنٹوں کو لاکھوں روپے ادا کرکے پاکستان سے ایران ،ترکی اور یورپ سنہری مستقبل کیلئے جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ترک بارڈر سیکیورٹی فورسز نے ایران سے ترکی میں داخل ہونے والے 20پاکستانی نوجوانوں جن میں خرم شہزاد، محمد مغل ،اویس لطیف ،خرم سلیم،ذوالفقار علی، محمد مصطفی،جواد حسین ،محمد نثار احمد، راجہ محمد یونس ،احسن اشفاق، فرحان علی، حسنین ،شاہد ،عبدالمجید ،قیوم خان ،محمد واصف ،نبیل کاشف ،شاہد عمران، احسن علی اور محمد کاشف شامل ہیںکو شارجہ ائیر لائن کی فلائٹ نمبر G9551کے ذریعے پاکستان ڈپیورٹ کردیا جہاں پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایف آئی اے حکام گوجرانوالہ نے مذکورہ تمام افراد کو حراست میں لیکر تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کرکے ان سے انسانی اسمگلنگ کے دھندہ میں ملوث ایجنٹوں کے بارے تحقیقات شرو ع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیپورٹ ہونے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایجنٹوں کو لاکھوں روپے دیکر یورپ جانے کے سنہری خواب دکھائے تھے۔ تاہم ترک بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے انہیں حراست میں لیکر دو ماہ بعد پاکستان ڈیپورٹ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :