سی پیک پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو مضبوط کرے گا،موڈیز

رواں سال معاشی ترقی کی شرح نمو4.9رہنے کی توقع ہے ،ملک میں معاشی سرگرمیوں صنعتی پیداواراور تعمیر و ترقی کے پروگرام میں استحکام آئے گا،انٹرنیشنل ریٹنگ انسٹی ٹیوشن

جمعرات 23 فروری 2017 19:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) انٹرنیشنل ریٹنگ انسٹی ٹیوشن موڈیز نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گا،اس سال معاشی ترقی کی شرح نمو4.9رہنے کی توقع ہے،ملک میں معاشی سرگرمیوں صنعتی پیداواراور تعمیر و ترقی کے پروگرام میں استحکام آئے گا ۔جمعرات کو انٹرنیشنل ریٹنگ انسٹی ٹیوشن موڈیز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گا،اس سال معاشی ترقی کی شرح نمو4.9رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

یہ کہنا درست ہے کہ پچھلے دس سال سے پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح نمو 5فیصد سے زیادہ نہیں رہی لیکن اس سال سی پیک کی وجہ سے اس ہندسہ کو حاصل کرنے کی بہت زیادہ توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق سی پیک کی بدولت پاکستان میں معاشی سرگرمیوں صنعتی پیداواراور تعمیر و ترقی کے پروگرام میں استحکام آئے گا۔رپورٹ میں پاکستان کے بینکنگ سسٹم کی تعریف کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ملک میں بینکنگ سسٹم کی مضبوطی مالی سال 2017-18 میں ترقی کا باعث ہوگا جبکہ خراب سیکیورٹی کی صورتحال اور سیاسی عدم استحکام معاشی ترقی میں رکاوٹ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :