ای سی ایل سے نام نکلتے ہی ماڈل گرل ایان علی دوبئی روانہ

جمعرات 23 فروری 2017 19:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی دوبئی روانہ ہو گئیں۔ماڈل گرل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالردبئی منتقل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا تھا اور پھر ان پر فرد جرم عائد کر کے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں،چند روز قبل سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کی جانب سے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ماڈل کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد ماڈل ایان علی گذشتہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے غیر ملکی پرواز ای کے 605 کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :