لاہور ‘گلبرگ میں دھماکے کی افواہ ‘ فوج اور رینجرز موقع پر پہنچ گئیں ‘علاقے کو کلیئر قرار دیدیا

جمعرات 23 فروری 2017 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں دھماکے کی افواہ ، فوج اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے زیڈ بلاک میں دھماکے کے بعد گلبرگ میں دھماکے کی اطلاع پر سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے فوج اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ کی اہم عمارتوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی، سیکیورٹی اداروں نے مکڈونلڈ ریسٹورنٹ گلبرگ میں جیمرز لگا دیئے فوج اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیدیا

متعلقہ عنوان :