لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا‘سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی

دہشت گردوں کا ٹارگٹ ریستوران تھا یا دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے عمل میں دھماکہ ہوا ،اس حوالے سے بھی فرانزک ٹیمیں تحقیقات کے بعد بتائیں گی‘سی ٹی ڈی

جمعرات 23 فروری 2017 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا‘سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتا یا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ فرنزاک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہے ،دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے ہوا یا ریمورٹ کنٹرول سے ،اس بات کا تعین تحقیقات کے بعد ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ ریستوران تھا یا دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے عمل میں دھماکہ ہوا ،اس حوالے سے بھی فرانزک ٹیمیں تحقیقات کے بعد بتائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :