ْقمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور مصطفی نواز کھوکھر کی لاہور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

جمعرات 23 فروری 2017 20:31

ْقمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور مصطفی نواز کھوکھر کی لاہور میں ہونے ..
لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب قمر زمان کائرہ، جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن اورانفارمیشن سیکرٹری مصطفٰی نواز کھوکھرنے لاہورمیں ہونے والے دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کے نشانے پر ہے جس کے خاتمے کیلئے قومی یک جہتی کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب ایک پیج پرہیں۔

متعلقہ عنوان :