پی ایس ایل کافائنل پاکستان میں ہی ہوگا،حالیہ دہشتگردی کاتعلق سرحدپارسےہے،نوازشریف
آپریشن”ردالفساد“اورپنجاب میں رینجرزکافیصلہ چندروزقبل وزیراعظم ہاؤس میں ہوا،ترکی،چین اوربیلاروس کے مسئلہ کشمیرپراچھا مئوقف اختیارکرنے پرمشکورہیں،فوجی بغاوت ناکام بنانے پرترک قوم کوسلیوٹ پیش کرتاہوں،وزیراعظم نوازشریف،پارلیمنٹ پہنچنے پرترک اسپیکرنے پاک ترک زندہ بادکانعرہ لگاکروزیراعظم کااستقبال کیا۔میڈیارپورٹس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 فروری 2017 18:56
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ 15جولائی کوفوجی بغاوت کے موقع پرترک پارلیمنٹ اور عوام کی بہادری دیکھی۔وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں فوجی بغاوت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی بغاوت ناکام بنانے پرترک قوم کوسلیوٹ پیش کرتاہوں۔
بعد ازاں انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے وزیراعظم نوازشریف نے لاہورڈیفنس دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ہماراعزم پختہ ہے،حکومت دہشتگردی سے نہ گھبرائے اور نہ ڈرے گی۔انہوں نے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس بھی کیا۔وزیراعظم نے ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفسادکافیصلہ چندروزقبل وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔وزیراعظم نے واضح کیاکہ پنجاب میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے رینجرزکوطلب کرنے کافیصلہ بھی وزیراعظم ہاؤس ہی میں کیاگیا۔نوازشریف نے کہا کہ پی ایس ایل کافائنل پاکستان میں ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ترکی،چین اور بیلاروس نے مسئلہ کشمیرپراچھا مئوقف اختیارکیاہے۔ہم ان کے مشکورہیں۔میری آج بھی وہی خواہش ہے جو انتخابی مہم کے دوران تھی۔ہم بھارت کے ساتھ بھی ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔بھارت کے ساتھ تجارت بھی بڑھاناچاہتے ہیں ۔ہم نے اپنی الیکشن مہم میں بھی بھارت کیخلاف الزام تراشی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی دہشتگردعناصرپاکستان کوترقی کرتانہیں دیکھ سکتا۔دہشتگردوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری ہضم نہیں ہورہی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم افغانستان میں استحکام چاہتے ہیں۔لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ افغانستان بھی اپنی سرزمین کوہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کاتعلق سرحدپارسے ہے،ترکی دہشتگردی روکنے کیلئے افغانستان پراثرورسوخ استعمال کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے، امریکی صدر بائیڈن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.