برطانیہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے تصویری نمائش کا اہتمام کرے گا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو نمایاں کیا جائیگا

برطانوی ہائی کمیشن کے سیکنڈسیکرٹری پولیٹیکل مارٹن روبن سن کی بات چیت

جمعرات 23 فروری 2017 20:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) برطانوی ہائی کمیشن کے سیکنڈسیکرٹری پولیٹیکل مارٹن روبن سن نے کہا ہے کہ برطانیہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے تصویری نمائش کا اہتمام کرے گا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو نمایاں کیا جائیگا انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر احمد حسن سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن کی سیکنڈسیکرٹری پولیٹیکل اینا ڈونیلی اور پولیٹیکل سیکشن کے پولیٹیکل ریسرچ آفیسر فرحان شاہ بھی موجود تھے انجینئر احمد حسن نے بتایا کہ فیصل آباد کو پاکستان کی معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے ملک کی 13 ارب ڈالر کی سالانہ ٹیکسٹائل کی برآمدات سے فیصل آباد کا حصہ 55 فیصد ہے جبکہ عالمی ادارے فیصل آباد کے جی ڈی پی میں 8 فیصد تک اضافے کی پیشین گوئیاںکر رہے ہیں جس سے اس شہرکی معاشی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کی نئی نسل بیرونی ممالک سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور وہ آنے والے معاشی چیلنجوں سے بخوبی نمٹنے کی صلاحیت اور حوصلہ بھی رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے ایک ادارے انٹرلوپ نے ایسے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں سے فائدہ اٹھانے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے قابل قدر اقدامات اٹھائے ہیں ان پر 1994 سے کام جا ری ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دس سالوں میں ان سے مثبت اور عملی نتائج ملیں گے انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے فیصل آباد کی- صنعتی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے اس سلسلہ میں چینی سرمایہ کار فیصل آباد انڈسٹریل ایسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام قائم ہونے والے ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور توقع ہے کہ چین کے سرمایہ کاروں کے تعاون سے کئی نئے ہائی ٹیک بھی لگائے جا رہے ہیں جن سے نہ صرف بڑے پیمانے پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے بلکہ ان کے ذریعے نئی ٹیکنالوجی بھی پاکستان آئے گی اس طرح فیصل آباد کی صنعتی پیداوار کو آنے والے 5سے 10 سالوں میں دوگنا کیا جا سکے گا تصویری نمائش کے بارے میں نائب صدر انجینئر احمد حسن نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شروع سے ہی انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں جبکہ پاکستان دولت مشترکہ کا بھی سرگرم رکن ہے اس لئے وہ اس تصویری نمائش کے انعقاد کے سلسلہ میں برطانوی ہائی کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرے گا اور اس کے انعقاد کیلئے جگہ بھی مہیا کر ے گا۔

متعلقہ عنوان :