Live Updates

سیاسی وعسکری قیادت اور پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف یکجا ہے، شہباز شریف

قوم کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پختہ عزم کا اظہارہیں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی نیپالی سفیرسے گفتگو

جمعرات 23 فروری 2017 20:11

سیاسی وعسکری قیادت اور پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف یکجا ہے، شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے نیپال کی سفیرسیوا لمثال ادھیکاری نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیپالی سفیر نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی، یہ عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پختہ عزم کا اظہارہیں جب کہ سیاسی وعسکری قیادت اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات