مسلم لیگ ن کے دور میں ملک میں معیار تعلیم بہترہوا،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ کا بیان

جمعرات 23 فروری 2017 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ملک میں معیار تعلیم بہترہواہے ۔ انہوںنے کہاکہ 2013ء میں ان کی حکومت سے پہلے 26ملین بچے سکولوں سے باہرتھے ۔جن کی تعداد2014-15ء کے سروے کے مطابق کم ہوکر24ملین اوراس سال مزیدکم ہوکر22.6ملین رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لئے تمام صوبائی حکومتوں اوربالخصوص پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں ،وفاق کی فنڈنگ اورصوبوں کے تعاون سے قومی نصاب کونسل بن چکی ہے۔

وفاقی حکومت نے صوبوں سے مل کر تعلیم کے لئے کم سے کم معیار کاتعین کرلیاہے جوکہ ماہرین تعلیم کی نظرمیں ایک اہم قدم ہے ۔حکومت پنجاب نے صوبائی ترقیاتی بجٹ میںجنوبی پنجاب کے لئے نہ صرف ایک تہائی حصہ مختص کیابلکہ اضافی فنڈز بھی دیئے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013ء کے بعد تعلیم ،بجلی ،معیشت اوخصوصی توجہ دی اوران شعبوں میں بہتری لائی ۔