پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہے ،امن و امان کے قیام کیلئے شروع آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں ،اس فیصلہ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ،وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں، ایسے میں آپریشن ردالفساد کا فیصلہ نہ جانے کس کا ہے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ کی پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین احسن بھون کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 فروری 2017 19:57

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما او رسابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کے لئے پیپلز پارٹی افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔دہشتگردوں کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لئے شروع کیے جانے والے آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس کے فیصلہ کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ،وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں اور ایسے میں آپریشن ردالفساد کا فیصلہ کیا گیا ،ناجانے یہ فیصلہ حکومت کا ہے یا سکیورٹی اداروں کا ۔

وہ جمعرات کو یہاں حافظ آباد میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین محمد احسن بھون کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بے گناہ معصوم لوگوں کا خون لینے کے بعد پنجاب میں حکومت نے رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے،پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری تو پہلے ہی پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی اور کراچی جیسے آپریشن کا مطالبہ کر چکے ہیں اب دیکھنا ہو گا کہ یہاں رینجرز کو کتنے اختیارات دئیے جاتے ہیں اور کیا رینجرز پنجاقب میں کراچی جیسا آپریشن کر سکی گی ۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعثم اپنے وزراء کے سامنے بے بس ہیں ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا کہنے والے حکومتی وزراء خود اس کے خلاف ہیں ،حکومتی صفوں میں دہشتگردوں کے سہولت کار موجود ہیں ،دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے انکے سہولت کاروںاور فیکٹریوں کو بند کرنا ہو گا۔انکا کہنا تھا کہ ملک میں جب بھی کوئی خاص قوانین بنائے گئے تو وہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہی استعمال ہوئے،پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے بنائے جانے والے قوانین کی حمایت کرتی ہے لیکن کسی قانون کو سیاسی انتقام کے طور پر ہر گز استعمال نہیں ہونے دینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام ایک اچھا اقدام تھا لیکن عوام کو اور ہمیں اس پر بھی تحفظات تھے لیکن پھر بھی ہم نے قومی مفاد میں ان عدالتوں کی حمایت کی ۔

پانامہ کیس کے ھوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں عدالتوں پر کوئی توقع نہیں کیونکہ انکا ماضی گواہ ہے،،حال شائد بہتر ہو گیا ہو۔